خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کی 18لاکھ پناہ گزینوں کو شہریت دینے پر آمادگی

ٹرمپ آج پہلا

ٹرمپ کی 18لاکھ پناہ گزینوں کو شہریت دینے پر آمادگی

واشنگٹن(ملت آن لائن)صدر ٹرمپ نے 18لاکھ سے زائد پناہ گزینوں کو امریکی شہریت کے منصوبے کی منظوری دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کے ایک سینئر اہلکار نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ صدر ٹرمپ نے 18لاکھ ایسے افراد کو امریکی شہریت دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ جو اس وقت غیر قانونی طور پر امریکا آکر آباد ہوگئے تھے جب وہ کم عمر تھے ۔اہلکار کے مطابق اس بل پر کانگریس آنے والے ہفتے کے دوران ووٹنگ کرے گی ۔ بل میں کانگریس میں پچیس ارب ڈالر فنڈنگ مختص کرنےکی درخواست بھی کی جائے گی ۔ جس کا مقصد میکسیکو سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کرنا ہے ۔بل میں کانگریس میں یہ درخواست بھی کی جائے گی کہ پناہ گزینوں کی جانب سیفیملی اسپانسر شپ ویزا کو صرف میاں بیوی اور کم عمر بچوں تک محدود کیا جائے ۔ جبکہ کچھ ممالک سے ویزا لاٹری سسٹم ختم کرنے پر بھی زور دیا جائے گا ۔