خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کے انتخاب سے یورپ، امریکا تعلقات متاثر ہونگے

یورپی کمیشن کے صدر:(ملت+اے پی پی) یورپی کمیشن کے صد نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب سے یورپ اورامریکاکے تعلقات متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ لگسمبرگ میں خطاب کرتےہوئے جین کلاڈ ینکر کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹرمپ کو یہ بتانا ہوگا کہ یورپ کیا ہے، کیسےکام کرتاہے، ان کی بنیاد اور ڈھانچےکے لحاظ سے بین الابراعظمی تعلقات متاثر ہوسکتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام طورپر امریکی یورپ پر زیادہ توجہ نہیں دیتے،جہاں تک ڈونلڈ ٹرمپ کا تعلق ہے ان کے خیال میں بیلجیئم ہمارے براعظم پر موجودکوئی دیہات ہوگا، ہمیں ٹرمپ کےساتھ 2سال ضائع کرنے ہوں گےجب تک کہ وہ دنیا کا دورہ کرکے اسے جان نہ لیں۔