خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کے اہم اقتصادی مشیر عہدے سے مستعفی

ٹرمپ کے اہم اقتصادی مشیر عہدے سے مستعفی

واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم اقتصادی مشیر گیری کوہن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ کوہن کو ٹرمپ کی اقتصادی پالیسیوں سے اختلاف تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم اقتصادی مشیر گیری کوہن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس سے ٹرمپ انتظامیہ کو ایک اور دھچکالگا ہے۔ گیری کوہن کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتصادی پالیسیوں سے اختلاف تھا۔ گیری کوہن نے کہا ہے کہ ان حالات میں ان کے لیے کام کرنا ممکن نہیں۔ صدر ٹرمپ کی جارحانہ اقتصادی پالیسیاں امریکا کے لیے خطرناک ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق گیری کوہن کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے لوہے اور ایلمونیم مصنوعات کی درآمدات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔