خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کے ایشیائی دورہ کے دوران غیرملکی خواتین سے روابط کا انکشاف

ٹرمپ کے ایشیائی دورہ کے دوران غیرملکی خواتین سے روابط کا انکشاف
واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکی فوجی حکام صدر ٹرمپ کے ایشیائی ممالک کے حالیہ دورہ کے دوران ذرائع ابلاغ کو محفوظ طریقے سے اطلاعات کی فراہمی کے سلسلہ میں تعینات تین ان کمیشنڈ فوجی اہلکاروں کے خلاف غیرملکی خواتین سے روابط کے الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق تینوں فوجی اہلکاروں کو فوری طور پر وہائٹ ہاؤس سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان فوجیوں نے صدر ٹرمپ کے حالیہ ایشیائی دورہ کے دوران اپنی نقل و حرکت پر لگائی گئی پابندیوں اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرملکی خواتین سے رابطے کئے۔ ماضی میں بھی امریکی حکام ایسے الزامات کی تحقیقات کرتے رہے ہیں۔