خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کے بعد چین نے بھی دفاعی اخراجات 7 فیصد بڑھانے کا اعلان کردیا

بیجنگ (ملت + اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دفاعی اخراجات10فیصد بڑھانے کے اعلان کے بعد چین نے بھی دفاعی اخراجات 7 فیصد بڑھانے کا اعلان کردیا ۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کے مطابق اس اعلان کے بعد تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ چین اپنی مسلح افواج کی قوت اور استعداد کار میں مسلسل ٓضافہ کر رہا ہے تاکہ امریکہ کی طرح چین بھی عالمی معاملات پر اظثر انداز ہو سکے جبکہ چین کو علاقائی پانیوں کی حدود کے اپنے دعووں کے باعث بعض تنازعات کا بھی سامناہے ۔