خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کے دادا کو جرمنی سے بے دخل کیا گیا تھا،جرمن اخبار

پناہ گزینوں کے امریکا:(ملت+اے پی پی) آمد کے سخت مخالف نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے دادا کے بارے میں انکشاف ہو اہے کہ انہیں جرمنی سے بے دخل کیا گیا تھا ۔ ایک جرمن اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دادا فریڈرک ٹرمپ کا ایک خط شائع کیا ہے جو انہوں نے جرمن ریاست بویریا کے شہزادے کے نام تحریر کیا تھا ۔ اس خط میں انہوں نے شہزادے کی منتیں کیں اور انہیں اور ان کے خاندان کو جلاوطن نہ کرنے کی درخواست کی تھی ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے دادا، فریڈرک ٹرمپ 1885ء میں لازمی فوجی سروس سے بچنے کے لیے جرمنی سے امریکا آ گئے تھے ۔ امریکا پہنچ کر فریڈرک ٹرمپ نے مختلف کاروبار کیے اور اچھے پیسے کما لیئے ۔1901 میں انھیں وطن کی یاد ستانے لگی ۔ لہٰذا وہ اسی سال واپس جرمنی چلے گئے ۔ تاہم جرمن حکومت کی نظر میں وہ لازمی فوجی سروس سے بھاگا ہوا ایک بھگوڑا اور مجرم تھا ۔ لہٰذا فریڈرک کی شہریت منسوخ کردی گئی۔ اور انھیں مجبوراً بیوی سمیت واپس امریکا آنا پڑا ۔