خبرنامہ انٹرنیشنل

‘ٹرمپ کے ساتھ گولف کھیلتے ہوئے جاپانی وزیراعظم گرگئے’

‘ٹرمپ کے ساتھ گولف کھیلتے ہوئے جاپانی وزیراعظم گرگئے’
جاپان:(ملت آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے اپنے طویل دورہ ایشیا کے دوران جاپان بھی گئے، جہاں انہوں نے جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے سے ملاقات کی اور مختلف امور پر بات چیت کے ساتھ ساتھ وہاں گولف بھی کھیلی۔ لیکن اب اس حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اتوار کو امریکی صدر کے ساتھ کاسومیگاسکی کنٹری کلب میں گولف کھیلنے کے دوران جاپانی وزیراعظم بنکر میں بری طرح گرگئے تھے اور ٹرمپ کو اس کا پتہ بھی نہ چلا۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ایک ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ٹرمپ اور شینزو ایبے کی گولف کھیلنے کی ویڈیو ہے۔ہیلی کاپٹر سے لی گئی اس فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جاپانی وزیراعظم مبینہ طور گولف بنکر سے واپس آتے ہوئے پشت کی بل واپس بنکر میں گر گئے، انہیں اٹھانے کے لیے اسٹاف کے لوگ آگے بڑھے تاہم تب تک وہ خود ہی اپنے پیروں پر کھڑے ہوگئے۔