خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کے صدر بنتے ہی امریکا میں نفرت انگیز واقعات بڑھنے لگے

واشنگٹن: (ملت+اے پی پی) ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی امریکا میں عدم تشدد اور نفرت پر مبنی واقعات دن بدن بڑھنے لگے۔ امریکی انتخابات کے بعد سے اب تک امریکا بھر میں 900 نفرت انگیز واقعات ریکارڈ ہو چکے ہیں- مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دے کر داعش کے پاس چلے جانے کا مشورہ، ایشیائی نژاد امریکیوں پر حملے، سیاہ فام ہم جماعتوں سے گورے بچوں کی بدتمیزی اور نفرت انگیز وال چاکنگ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ امریکی معاشرے میں یہ نئی تبدیلی ڈونلڈ ٹرمپ کی نفرت انگیز انتخابی مہم کا نتیجہ ہے۔