خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکہ میں نسل پرستی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوگیا

شگاگو (ملت آن لائن + آئی این پی) ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکہ میں نسل پرستی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوگیا،یونائیٹڈ ایئر لائن میں ایشیائی باشندے کود وران پرواز سیکیورٹی اہلکاروں نے زبردستی گھسٹتے ہوئے طیارے سے اتار دیا،ایشیائی شہری کے ساتھ توہین آمیز سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد انتظامیہ پر شدید تنقید جاری ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر شکاگو پر یونائیٹڈ ایئرلائن کی پرواز میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر انتظامیہ نے مذکورہ ایئرلائن میں سفر کرنے والے ایشیائی مسافر کو اترنے کا حکم دیا جس پر اس نے انکار کیا تو انتظامیہ نے سیکیورٹی طلب کرلی ۔سیکیورٹی اہلکاروں نے زبردستی ایشیائی باشندے کو طیارے سے باہر نکالنے کی کوشش کی ناکامی پر اسے بری طرح گھسیٹتے ہوئے طیارے سے باہر نکال دیا ۔اس نسل پرستانہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی گئی جس نے ایک طوفان کھڑا کردیا ہے اور اس طرح کے واقعے پر طیارے کی انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے