خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کے طیارے کو پانی کے ذریعے خصوصی سلامی

امریکا:(ملت+اے پی پی)امریکا کے صدر منتخب ہوتے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی شان ہی بدل گئی ، نیو یارک کے لگوارڈیا ایئر پورٹ پر ٹرمپ کے طیارے کو پانی کے ذریعے خصوصی سلامی پیش کی گئی ۔ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سابق صدر باراک اوباما سے ملاقات کے لئے وائٹ ہاؤس جارہے تھے ،جہاں روانگی کے وقت ان کے طیارے کو دو گاڑیوں کے ذریعے واٹر کینن سلامی دی گئی۔