خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ یوٹرن لینے کے ماسٹر نکلے، میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر سے دستبردار ہونے کا اشارہ دیدیا

واشنگٹن (ملت آن لائن + آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر سے دستبردار ہونے کا اشارہ دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوٹرن لینے کے ماسٹر نکلے، انتخابی مہم میں میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کرنے کے منصوبے پر سیاست چمکائی۔ صدر بننے کے بعد منصوبے سے دستبردار ہونے کا عندیہ دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ دیوار کی تعمیر کے لیے رقم جمع کرنے میں ناکام رہے۔ ٹرمپ کی مشیر کیلین کونوے کا کہنا ہے کہ دیوار کی تعمیر کے لیے اخراجات بجٹ میں شامل نہیں کیے جائیں گے جو کہ جمعے کے روز ہرصورت منظور کیا جانا ہے۔ وائٹ ہاس کا کہنا ہے کہ ترجیحات تبدیل نہیں ہوئیں، دیوار تعمیر کی جائے گی۔