خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرک حملہ آورکی شناخت پہلےسےمعلوم تھی، فرانسیسی پولیس

پیرس ۔ 15 جولائی (اے پی پی)فرانسیسی پولیس نے کہا ہے کہ نِیس میں قومی تقریبات کے دوران ہجوم پر ٹرک چڑھانے والے حملہ آور کی شناخت پہلے سے ہی معلوم تھی۔ جرمن ذرائع ابلاغ نے فرانسیسی پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ31 سالہ تیونس نژاد فرانسیسی شہری تھا جس کی دستاویزات حملے میں استعمال کئے جانے والے ٹرک سے ہی ملی ہیں۔ پولیس کی طرف سے ابھی تک اس کا نام جاری نہیں کیا گیا تاہم بتایا گیا ہے کہ وہ نِیس کا ہی رہائشی تھا۔ دیگر ذرائع کے مطابق پولیس چھوٹے موٹے جرائم کے حوالے سے اس شخص سے پہلے سے ہی واقف تھی۔ 84 افراد کو ہلاک کرنے والے اس ٹرک ڈرائیور کو پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔