خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرک کو حادثہ، 2 افراد ہلاک ، 69زخمی

نوم پنھ :(اے پی پی) کمبوڈیا میں ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں 2افراد ہلاک اور 69 زخمی ہو گئے ہیں ۔عالمی میڈیا کے مطابق کمبوڈیا کے جنوبی علاقے گیتری میں فیکٹری ملازمین کو لے جانے والا ٹرک موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہلاک جبکہ ٹرک میں سوار69 ملازمین زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کمبوڈیا میں عموماً فیکٹری ملازمین کو لانے اور لے جانے کے لیے کھلے ٹرک کا استعمال کیا جاتا ہے اور گزشتہ ماہ بھی اسی علاقے میں موڑ کاٹتے ہوئے ایک ٹرک الٹ گیا تھا جس کے باعث 78 ملازم زخمی ہو گئے تھے۔