خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹوئٹرپر’’کیمرون سےسیکھونواز‘‘ ٹاپ ٹرینڈ

یورپی یونین سے علیحدگی پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے استعفیٰ دینے کے اعلان کے بعد ٹوئٹر پر#کیمرون_سےسیکھو_نواز ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہا۔ برطانوی عوام کی جانب سے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کے بعد سے ٹوئٹر پر لوگوں کی جانب سے اپنے خیالات کا اظہار کیا جارہا ہے اور مسلسل 10 گھنٹے سے زائد وقت تک Brexit# ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے جب کہ برطانوی وزیراعظم کے استعفیٰ کا موضوع پاکستان میں بھی خوب زیر بحث ہے جس کے بعد ٹوئٹر پر #کیمرون_سےسیکھو_ نواز بھی ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔