خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹورنٹوکےمضافات میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک 9 زخمی

ٹورنٹو :(اے پی پی) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے مضافات میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورانٹو کے مضافات میں واقع مسی ساگا قصبے میں ایک گھر میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔حکام نے کہا ہے کہ دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دھماکے سے ایک گھر مکمل طور پر تباہ،6 کو جزوی نقصان اور 18 متاثر ہوئے ہیں۔حکام نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔