خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹوکیوایئرپورٹ پربال بال بچےہیں:مسافروں کا ردعمل

سیؤل:(اے پی پی) کورین ائیرلائنزکے مسافروں نے کہا ہے کہ ٹوکیو ایئر پورٹ پر جہاز کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ سانحہ رونما ہونے کا پیش خیمہ تھا جس سے وہ بال بال بچے ہیں ۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق کورین ائر لائن کے جہاز کے دو میں سے ایک انجن میں اس وقت آگ لگی جب جہاز ٹوکیو کے ہنیڈا ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے ہی والا تھا تاہم اس جہاز کو فوری طور پر بروقت واپس اتالیا گیا اور جہاز میں سے 302 مسافروں اور عملہ کے 17 ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔ ان مسافروں نے متبادل پرواز کے ذریعے سیؤل پہنچنے پر جہاز کے دو میں سے ایک انجن میں آگ لگنے کے واقعہ کی یادیں تازہ کیں اور کہا کہ جہاز کے تمام مسافر موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچے ہیں ۔ ایک مساف نے بتایا کہ جہاز کے عملہ نے کسی قسم کی گبھراہٹ کا مظاہرہ کئے بغیر بڑے پرسکون طریقہ سے مسافروں کی رہنمائی کی۔