امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی۔ گاڑیاں اورگھر پانی میں ڈوب گئے۔
ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اورسیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ طوفانی بارشوں اورسیلاب کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہیں،کئی گھراورگاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔
نیشنل ٹیکساس سروس کا کہنا ہے رواں ہفتے جنوبی ٹیکساس میں چھ سے چودہ انچ بارش ہوچکی ہے جبکہ مذید بارشوں کی بھی پیش گوئی ہے۔
صورتحال کے پیش نظرایمرجنسی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ جبکہ پولیس نے احتیاطی تدبیر اپناتے ہوئے سڑکیں بھی بند کردی ہیں۔