خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹیکساس میں طیارہ گر کر تباہ ، تین افراد ہلاک

ٹیکساس میں

ٹیکساس میں طیارہ گر کر تباہ ، تین افراد ہلاک

ٹیکساس (ملت آن لائن) امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار تین افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ ٹیکساس کے لاریڈو ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا، پائلٹ نے ٹیک آف کے بعد طیارے میں خرابی کی اطلاع دی۔ دوبارہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران طیارہ ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے بعد طیارے کا ملبہ اٹھانے کے لیے ائیرپورٹ بند کر دیا گیا۔
………………………
اس خبر کو بی پڑھیے….شمالی کوریا نے امریکا کو نیوکلئیر پروگرام بند کرنے کی پیش کش کر دی

واشنگٹن: (ملت آن لائن) شمالی کوریا نے امریکا کو نیوکلئیر پروگرام بند کرنے کی پیش کش کردی۔ صدر ٹرمپ نےشمالی کوریا رہنما کم جونگ ان کی ملاقا ت کی دعوت بھی قبول کرلی ، دونوں رہنماؤں کی ملاقات مئی میں متوقع ہے۔ شمالی کوریا کے رہنما کی جانب سے بھیجا گیا خط جنوبی کوریا کا وفد امریکا لے کرپہنچا جس میں شمالی کوریا کے رہنما نے صدر ٹرمپ کو ملاقات کی دعوت دیتے ہوئے اپنا نیوکلئیر پروگرام مشروط طور پر بند کرنے کی بھی پیش کش کی ہے۔ جنوبی کوریائی وفد نے وائٹ ہاوس میں اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات پر آمادگی ظاہرکر دی ہے ، وفد کے مطابق دونوں رہنماؤں میں مئی تک ملاقات متوقع ہے۔ اس سے قبل دونوں ممالک میں شدیدتناؤ رہا ، صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کو راکٹ مین کہہ چکے ہیں جبکہ کم جونگ ان نے بھی صدر ٹرمپ کو خبطی بوڑھا قراردیا تھا۔