نئی دہلی۔(ملت+اے پی پی) بھارت کے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ وہ ایوان کی کارروائی مناسب طریقے سے نہ چلنے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائب صدرکی حیثیت سے ان کے ایک سالہ کام کی مدت پر مبنی کتاب کی تقریب رونمائیکے موقع پر انہوں نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ پارلیمنٹ میں کام توقعات کے مطابق نہیں ہورہا، تمام سیاسی پارٹیوں کو مل کر پارلیمنٹ میں کام کرنا ہوگا جس سے پارلیمنٹ کی کارروائی مناسب طور سے چل سکے۔انہوں نے کہا کہاکہ اگر ایوان ٹھیک طور سے چلے گا تو اسمبلیوں،کارپوریشنوں اور دیگر شعبے بھی اس سے نصیحت لیں گے اور ملک کا نوجوان بھی اس سے کچھ سبق حاصل کری گا۔ انہوں نے کہا کہ عام زندگی میں شفافیت، جواب دہی اور نظم و ضبط بے حد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ سماجی زندگی سے منسلک شخص کو عوام کے سامنے جوابدہ ہونا چاہئے۔