خبرنامہ انٹرنیشنل

پال بیا مسلسل ساتویں مرتبہ کیمرون کےصدرمنتخب

یووانڈے ۔(ملت آن لائن) کیمرون کے صدر پال بیِا نے مسلسل ساتویں مرتبہ صدر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق کیمرون کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو ہونے والے الیکشن میں پال بیا نے 71.3 فیصد ووٹ حاصل کئے اور اب وہ مزید سات برس کے لئے ملکی صدر کے عہدے پر براجمان رہ سکیں گے۔ حتمی نتائج کے مطابق اپوزیشن رہنما موریس کامٹو کو 14.2 فیصد عوامی حمایت حاصل ہوئی۔ اپوزیشن نے انتخابی عمل میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے الزامات بھی عائد کئے ہیں۔