خبرنامہ انٹرنیشنل

پاناما لیکس میں دراصل صدر پوٹن اور روس کو ہدف بنایا گیا،روسی حکومت

ماسکو:(اے پی پی) روسی حکومت نے کہا ہے کہ پاناما لیکس میں دراصل صدر پوٹن اور روس کو ہدف بنایا گیا ہے۔ ماسکو حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابقہ اہلکاروں نے ان دستاویزات کی جانچ میں مدد کی ہے۔ ماسکو حکومت کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ان دستاویزات کو سامنے لانے کا مقصد پیوٹن، روس اور روسی استحکام کے ساتھ ساتھ آئندہ انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔