خبرنامہ انٹرنیشنل

پاناما لیکس میں ملوث لاء فرم موساک فونسیکا بند کرنے کا اعلان

پاناما لیکس میں

پاناما لیکس میں ملوث لاء فرم موساک فونسیکا بند کرنے کا اعلان

پاناما سٹی:(ملت آن لائن) پاناما لیکس اسکینڈل میں ملوث قانونی فرم موساک فونسیکا کو رواں ماہ بند کردیا جائے گا۔ آف شور کمپنیاں رجسٹر کرنے والی وسطی امریکی ملک پاناما کی قانونی فرم موساک فونسیکا نے اپنے آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا۔ موساک فونسیکا نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں تمام پبلک آپریشنز کو مکمل طور پر بند کردیا جائے گا، پاناما لیکس سامنے آنے کے بعد کمپنی کیخلاف حکومتی کارروائیوں، میڈیا مہم اور معاشی نتائج سے اسے ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے یہ اقدام کیا جارہا ہے۔
پاناما لیکس کا باعث بننے والی لاء فرم پر پولیس کا چھاپہ
موساک فونسیکا نے بتایا کہ خفیہ اثاثوں کی چھان بین سے متعلق اعلیٰ حکام، سرکاری و نجی تنظیموں کی درخواستیں نمٹانے کیلیے کمپنی کا چھوٹا گروپ کام جاری رکھے گا۔ پاناما اسکینڈل کے بعد موساک فونسیکا نے گزشتہ سال اگست میں بیرون ملک زیادہ تر دفاتر بند کردیے تھے تاہم اب کاروبار مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انسانی تاریخ کے سب سے بڑے دستاویزی انکشافات؛ پانامہ پیپرز
اپریل 2016 میں پاناما لیکس دستاویزات سامنے آئی تھیں جس میں نواز شریف کے اہل خانہ سمیت مختلف ممالک کے سیکڑوں اعلیٰ حکام اور سیاست دانوں کے بیرون ملک خفیہ اثاثوں کا انکشاف کیا گیا تھا۔ پاناما کی قانونی کمپنی موساک فونسکا دنیا بھر کی شخصیات کو اپنے اثاثے چھپانے اور ٹیکس چوری کےلیے آف شور کمپنیوں کی سہولت فراہم کرتی تھی۔