خبرنامہ انٹرنیشنل

پاناما کا تائیوان سے تعلقات ختم ،چین سےقائم کرنے کا اعلان

پاناماسٹی(ملت آن لائن)پاناما نے تائیوان سے سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے چین سے مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کر دیا،پاناما کے فیصلے کی تائیوان نے سخت مذمت کی ہے۔پاناما کے صدر نے سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب میں کہا کہ ‘پاناما چین کے ساتھ اپنے مکمل سفارتی اور تجارتی تعلقات قائم کر رہا ہے،انھوں نے چین کو اپنا انتہائی قریبی ساتھی بھی قرار دیا،انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک چین کی پالیسی کو تسلیم کرتے ہیں۔چین سے مکمل سفارتی تعلقات قائم کر نے کے حوالے سے بیجنگ میں پاناما کی وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ایک ملاقات میں باہمی تعلقات کے قیام کے حوالے سے ایک یاداشت پر دستخط بھی کئے۔پاناماکی جانب سے چین سے مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنے اور تائیوان سے تعلقات ختم کرنے کے فیصلے پر تائیوان نے سخت مذمت کی ہے۔