خبرنامہ انٹرنیشنل

پانامہ میں مسافر بس پل گرنے سے 18 افراد ہلاک،37زخمی

پانامہ سٹی (ملت + آئی این پی) پانامہ میں ایک مسافر بس پل سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں 18افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ وسطی پانامہ میں پین امریکن ہائی وے پر ایک مسافر بس پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 18افراد ہلاک37 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔بس میں 50سے زائد فارم ورکر سوار تھے جن میں سے 16موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ 2نے ہسپتال میں دم توڑا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔