خبرنامہ انٹرنیشنل

پانامہ پیپرز نے ثابت کردیا ٹیکس خوری عالمی مسئلہ ہے،اوباما

واشنگٹن:(اے پی پی)براک اوباما کہتے ہیں پانامہ پیپرز نے ثابت کردیا ٹیکس خوری عالمی مسئلہ ہے، انہوں نے کانگریس سے ٹیکس لوپ ہولز کے خاتمے کا مطالبہ کیا تاکہ امریکی کمپنیوں سے پورا پورا ٹیکس وصول کیا جاسکے۔ پانامہ پیپرز سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیکس خوری عالمی مسئلہ ہے اور امریکا میں بھی ٹیکس نہ دینے والے موجود ہیں۔ اس بات کا اظہار امریکی صدر نے وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔اوباما نے کہا کہ امریکی قانون میں بہت سے سقم موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگ ٹیکس دینے سے بچتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس نظام کے ان لوپ ہولز کا بھگتان امریکا کی مڈل کلاس فیملی کو بھگتنا پڑتا ہے۔امریکی صدر نے کانگریس سے کہا کہ ٹیکس خوروں پر بندھ باندھنے کیلئے
قانون میں موجود خامیاں دور کی جائیں۔