خبرنامہ انٹرنیشنل

پانامہ کاخود کوبلیک لسٹ کرنیوالےممالک کو’سزا‘ دینےکافیصلہ

پانامہ سٹی:(اے پپی پی) پانامہ کی حکومت نے پانامہ لیکس انکشافات کے بعد اسے ٹیکس چوروںکی جنت قرار دے کر بلیک لسٹ کرنے والے ممالک کے خلاف اقدام کی غرض سے ایک بل لانے کا اعلان کیاہے۔ پانامہ حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ اس قانون سازی کے ذریعے ان ممالک سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں یا افرادکے خلاف ٹیکس، تجارت یامائیگریشن کے حوالے سے اقدام کیے جائیں گے جنھوں نے پانامہ کے معاشی مفادات کو نقصان پہنچایایا اس کی ساکھ خراب کرنے کاباعث بنے۔ مذکورہ بل کوبحث اور ووٹنگ کے لیے اب پانامہ کی کانگریس میں بھیجا جائے گا۔ رواں برس اپریل میں آف شورٹیکس کے حوالے سے کام کرنے والی پانامہ کی مشہورلا فرم موزیک فونسیکا کی انتہائی خفیہ دستاویزات کے افشاہون یسیدنیاکی کئی طاقتوراورسیاسی شخصیات کے مالی معاملات عیاں ہوئے۔