خبرنامہ انٹرنیشنل

پاپائے روم فرانسس کے لیے جرمن شہر آخن کا شارلیمان پرائز

برلن:(اے پی پی) آج ویٹی کن سٹی میں منعقد ہونے والی ایک شاندار تقریب میں کیتھولک کلیسا کے سربراہ پاپائے روم فرانسس کو جرمن شہر آخن کے شارلیمان پرائز سے نوازا جائے گا۔ یہ انعام ہر سال کسی ایسی شخصیت کے حصے میں آتا ہے، جس نے یورپی اتحاد کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے خصوصی خدمات سرانجام دی ہوں۔ پرائز کمیٹی کے مطابق پناہ گزینوں کے حقوق اور دیگر سماجی معاملات کے چیمپئن کہلانے والے فرانسس یورپ کے ’ضمیر کی آواز‘ بن کر سامنے آئے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اس انعام کی تقریب جرمن شہر آخن کی بجائے کسی اور جگہ منعقد ہو رہی ہے۔ اس تقریب میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے سرکردہ ترین عہدیدار بھی شریک ہو رہے ہیں۔