خبرنامہ انٹرنیشنل

پاپائے روم کی کار 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

روم :(اے پی پی) پاپائے روم پوپ فرانسیس نے حال ہی میں اپنے دورہ امریکا کے دوران ’’فی ایٹ500‘‘ نامی جو کار استعمال کی تھی اس کی نیلامی کے لیے لگائی گئی بولی ختم ہوگئی اور کار کی دو لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق عیسائیوں کے سواد اعظم پاپائے روم کی نیویارک میں زیراستعمال رہنے والی پرانے ماڈل کی چھوٹی کار ’’فی ایٹ 500‘‘ کو 17 مارچ کو نیویارک میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ دو ہفتے تک جاری رہنے والی بولی کے بعد اب یہ کار 1 لاکھ 95 ہزار ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے۔امریکا میں عیسائیوں کے گرجا گھروں کے امور کے ترجمان جوزف زویلنگ نے بتایا کہ پاپائے روم کی کار کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کیتھولک ٹرسٹ اور کھیتولک فرقے کی دو ویلیفئر تنظیموں ’کیتھولیک ریلیف سروسز‘ اور کیتھولک نیز ایسٹ ویلیفیر ایسوسی ایشن‘ کے زیراہتمام قائم مذہبی سکولوں پر خرچ کی جائے گی۔