خبرنامہ انٹرنیشنل

پاکستانی خفیہ ایجنسی کو اہم راز دینے پر بھارتی فوجی افسر گرفتار

پاکستانی خفیہ ایجنسی کو اہم راز دینے پر بھارتی فوجی افسر گرفتار

نئی دہلی(ملت آن لائن)پاکستانی خفیہ ایجنسی کو ملک کے حساس راز فراہم کرنے کے الزام میں بھارتی ملٹری انٹیلی جنس نے جبل پور میں چھاپے کے دوران فوج کے ایک لیفٹیننٹ کرنل کو گرفتار کر کے لکھنئو تفتیشی سنٹر پہنچا دیا۔ملٹری انٹیلی جنس نے جبل پور ہیڈکوارٹر میں تعینات لیفٹیننٹ کرنل کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر کئی اہم نوعیت کی دستاویزات ضبط کرنیکا دعویٰ کیا بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو اہم راز فراہم کرنے کے الزام میں گروپ کیپٹن کوگرفتارکیا گیا جس کے بعد ملٹری انٹیلی جنس نے جبل پور میں فوج کے ہیڈ کوارٹرز میں تعینات لیفٹیننٹ کرنل کی سرکاری رہائشگاہ پر چھاپہ مارا اور رہائش گاہ کی تلاشی لینے کے دوران کئی اہم نوعیت کی دستاویزات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا۔
ملٹری انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے لیفٹیننٹ کرنل کو گرفتار کر کے اسے پوچھ گچھ کے لئے لکھنﺅ فوجی تفتیشی سنٹر منتقل کیا۔ دفاعی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ حساس نوعیت کے راز پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو فراہم کرنے کے الزام میں لیفٹیننٹ کرنل کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش کی جا رہی ہے تاہم گرفتار افسر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔