خبرنامہ انٹرنیشنل

پاکستانی نژاد شہری کی ہلاکت کے خلاف سینکڑوں افراد کا مظاہرہ

لندن: (ملت+آئی این پی) برطانیہ کے علاقے ہڈرزفیلڈ میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی نژاد شخص کے قتل کے خلاف دوسری شب بھی مظاہرے کیے گئے ،مظاہرین نے یاسر یعقوب کے لواحقین کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے علاقے ہڈرزفیلڈ میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی نژادشخص کے قتل کیخلاف دوسری شب بھی مظاہرے جاری ہے سینکڑوں افراد نے ایم سکسٹی ٹو شاہراہ کے جنکشن ٹوئنٹی فور پر مظاہرہ کیا اور مقتول یاسر یعقوب کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی اس موقع پر مظاہرین نے یاسر یعقوب کے لواحقین کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔یاسر یعقوب کے والد بھی مظاہرے میں شریک تھے جہاں انہوں نے ایک اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے خلاف پولیس کارروائی کے دوران پولیس کے باڈی کیمرانہ پہننے پربھی سوالات اٹھائے والد یعقوب کے مطابق یاسریعقوب اچھااورفرماں بردارتھا جان کر رہوں گا کہ بیٹے کو گولی کیوں ماری گئی؟واضح رہے کہ برطانوی پولیس نے رو روز قبل یاسریعقوب کوایم سکسٹی ٹو شاہراہ پرگولی مارکرقتل کردیاتھا۔