خبرنامہ انٹرنیشنل

پاکستانی وفد بی ایس ایف سے مذاکرات کے لیے دہلی پہنچ گیا

پاکستانی وفد بی ایس ایف سے مذاکرات کے لیے دہلی پہنچ گیا

اسلام آباد(ملت آن لائن)بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) سے مذاکرات کے لیے 19 رکنی پاکستانی وفد دہلی پہنچ گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کا 19 رکنی وفد رینجرز، وزرات داخلہ اور اینٹی نارکوٹس کے افراد پر مشتمل ہے جس کی قیادت ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کررہے ہیں۔

پاکستانی وفد بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے ساتھ ہونے والے 44 ویں ششماہی اجلاس میں شرکت کرے گا۔

8 سے 10 نومبر تک جاری رہنے والے اجلاس میں پاکستانی وفد کے بھارتی بی ایس ایف سے مذاکرات ہوں گے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عامر حاتمی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کا اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی وزیر دفاع اور پاسداران انقلاب کی سینیئرقیادت سے تہران کے ہیڈ کوارٹرزمیں ملاقاتیں کیں۔ ایرانی وزیردفاع نے دورے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔ ایرانی وزیردفاع نے پاکستان سے دفاعی تعاون بڑھانے پررضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی پالیسی پاکستان اور ہمسایہ ممالک سے تعلقات بڑھانا ہے اور پاکستان کیساتھ تعلقات خارجہ پالیسی میں خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو بارڈز محفوظ بنانے کیے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران نے اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے پراتفاق کیا