کابل(آئی این پی)افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ مبینہ طور پر پاکستانی ہیلی کاپٹروں نے 2کلومیٹر افغان سرحدی حدود کے اندر داخل ہوکرصوبہ کنڑ کے علاقوں میں بمباری کی ہے ۔بدھ کو افغان میڈیاکے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے پاکستانی ہیلی کاپٹر مبینہ طور پر مشرقی صوبے کنڑ کے اندر 2 کلومیٹر داخل ہوئے اورضلع دانگام کے علاقے میں بمباری کی ۔ہیلی کاپٹر منگل کے روز دو مرتبہ ضلع دانگا م میں داخل ہوئے اور بم گرائے ۔ضلع دانگا م کے گورنر عنایت اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران سرحد پار سے 100سے زائد گولے فائر کیے گئے ہیں۔کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔دریں اثناء ، صوبہ کنڑ کے پولیس سربراہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فورسز نے ڈیورنڈ لائن کے زیرو پوائنٹ علاقوں میں منتقل وحرکت کرکے سرحد پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے ۔