خبرنامہ انٹرنیشنل

پاکستان امریکہ کے ساتھ شرائط مکمل کرے، جان سلی وان

پاکستان پر حملے

پاکستان امریکہ کے ساتھ شرائط مکمل کرے، جان سلی وان

واشنگٹن (ملت آن لائن) امریکہ کے نائب وزیر خارجہ جان سلی وان نے کہا ہے کہ انہوں نے ان کے حالیہ دورہ افغانستان کے دوران افغان حکام کے ساتھ بات چیت میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ایک پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنی شرائط کے مطابق اور افغانستان سمیت پورے خطہ کے حوالہ سے اپنے تعلقات جاری رکھے۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت نے پاکستان کی حکومت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کے حوالے سے اپنی توقعات سے آگاہ کیا ہے۔طالبان کے ساتھ بات چیت نہ کرنے کے امریکی صدر کے حالیہ بیان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں امریکی نائب وزیر نے کہا کہ یہ افغانستان اور جنوبی ایشیاء بارے امریکی پالیسی میں کسی تبدیلی کا عندیہ نہیں اور امریکا طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے ان پر دباؤ بڑھانے کے اقدامات جاری رکھے گا جو افغان قیادت میں امن عمل کے ذریعے ملک میں پائیدار امن کی جانب حقیقی پیش رفت ہوگی۔امریکی پالیسی میں جو تبدیلی کی گئی ہے وہ یہ ہے کہ افغانستان کے حوالے سے کسی اقدام کا فیصلہ کسی ٹائم فریم کے مطابق نہیں بلکہ موجود صورتحال کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان کے دوران افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ، وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اور دیگر حکومتی اکابرین سے ملاقاتیں کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان ملاقاتوں کے دوران افغان قیادت نے ان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ حملوں کے باوجود وہ ملک میں پائیدار امن کے لئے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔