خبرنامہ انٹرنیشنل

پاکستان اورامریکاکے درمیان طویل المدتی تعلقات ہیں، امریکی نائب وزیرخارجہ

واشنگٹن (ملت آن لائن + آئی این پی) قائم مقام امریکی نائب وزیرخارجہٹام شینن نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے ملاقات کو بہت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈارکی امریکاآمدکی بہت خوشی ہوئی ، پاکستان اورامریکاکے درمیان طویل المدتی تعلقات ہیں، اچھے تعلقات دونوں ممالک کیلئے مفیدہیں،تمام ممالک کے درمیان اچھے تعلقات میں ناہموارمرحلہ آتارہتا ہے لیکن باہمی ملاقاتوں سے بہتری آجاتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قائم مقام امریکی نائب وزیرخارجہ ٹام شینن سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات پاکستانی سفارتخانے میں ہوئی ۔قائم مقام امریکی نائب وزیرخارجہ ٹام شینن نے کہاوزیرخزانہ اسحاق ڈارسے ملاقات بہت مفید رہی، اسحاق ڈاراوراعزازچودھری سے ملاقات پرخوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورامریکاکے درمیان طویل المدتی تعلقات ہیں۔دونوں کے اچھے تعلقات دونوں ممالک کیلئے مفیدہیں،تمام ممالک کے درمیان اچھے تعلقات میں ناہموارمرحلہ آتاہے،باہمی ملاقاتوں سے تعلقات میں بہتری آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی امریکاآمدکی بہت خوشی ہے۔ اسحاق ڈارکے امریکی حکومت،آئی ایم ایف اورعالمی بینک سے مثبت ملاقاتیں ہوئی،اسحاق ڈارکوابھی مزیدملاقاتیں بھی کرنی ہیں،ہم بہت خوش ہیں۔