خبرنامہ انٹرنیشنل

پاکستان اوربھارت مذاکرات سےمسئلہ کشمیرحل کریں: بان کی مون

نیو یارک: (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے وزیراعظم نواز شریف کے خط کا جواب دے دیا ۔ ان کا کہنا ہے کشمیر میں نہتے عوام کی ہلاکتیں قابل مذمت ہیں ، تشدد روکنے کی کوششیں کی جائیں ۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں مسائل مذاکرات سے ہی حل ہوسکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھ کر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فورسز کے مظالم رکوانے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں وزیر اعظم کی جانب سے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق عمل کیا جائے ۔ واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کئی روز سے جاری کشیدگی میں 81 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔