خبرنامہ انٹرنیشنل

پاکستان اوربھارت ڈائیلاگ کےذریعےمعاملہ حل کریں : بان کی مون

اقوام متحدہ: (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کی حکومتوں کو کہا ہے کہ وہ اس بات کو سمجھنے کی کوشش کریں کہ ایک طرف انتہا پسند اور دہشت گرد پوری دنیا کا عمل تباہ کرنے کے لیئے سرگرم عمل ہیں جبکہ دوسری طرف مڈل ایسٹ میں بھی ہر طرف آگ لگی ہوئی ہے ۔ لہذا دونوں ممالک دنیا کے موجودہ حالات کے تناظر میں اپنے معاملات ڈائیلاگ کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں ۔ ان کا کہنا تھا کشمیر سمیت دیگر ایشوز جنگوں سے حل نہیں ہونگے اور نہ ہی جنگیں کسی مسلے کا حل ہوتی ہیں ۔ امن ہی وہ فلسفہ ہے جو دشمنوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر ہمیں تشویش ہے ، لہذا تشدد کا راستہ ترک کر کے امن کا راستہ اپنایا جائے۔