خبرنامہ انٹرنیشنل

پاکستان اور بھارت مذاکرات کی راہ اپنائیں: بانکی مون

نیو یارک: (ملت+آئی این پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے سے پیدا ہونے والی صورتحال پرسخت فکرمندی ظاہرکرتے ہوئے اس بات پرزوردیاہے کہ بھارت اورپاکستان کومسائل کاحل نکالنے کیلئے مذاکرات کی راہ اپنانی چاہئے۔ بانکی مون نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں جموں وکشمیرکوتقسیم کرنے والی سیز فائر لائن پر جاری فائرنگ اورسخت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوپاک سے کہاہے کہ جارحیت سے گریز کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ کہ اقوام متحدہ خطے کے عوام کیساتھ ہے۔ بانکی مون نے کہاکہ میں امید کرتا ہوں پاکستان اوربھارت امن کئے لیے کوششیں کریں گے۔