خبرنامہ انٹرنیشنل

پاکستان حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشتگرد گروپوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کرے ،امریکہ

واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ نے کابل حملے کے بعد پاکستان پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دہشت گردگروپوں کے خلاف کارروائی کے دوران تفریق نہ کرے،حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشتگرد گروپوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹر آف پریس آفس الزبتھ ٹروڈو نے میڈیا بریفنگ کے دوران کابل حملے میں مبینہ طورپرحقانی نیٹ ورک کے ملوث ہونے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے پاکستان کے ساتھ مسلسل اس بات پر تشویش کا اظہارکیا کہ وہ اپنی سرزمین پر حقانی نیٹ ورک سمیت دیگر دہشت گردگروپوں کے درمیان تفریق نہ کرے بلکہ تمام دہشت گردوں کے خلاف یکسر کارروائی کی جائے۔