خبرنامہ انٹرنیشنل

پاکستان دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں سے متعلق خدشات دور کررہا ہے، جنرل جوزف

پاکستان دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں سے متعلق خدشات دور کررہا ہے، جنرل جوزف

واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے حوالے سے ہمارے خدشات دور کررہا ہے۔ امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے حوالے سے امریکی خدشات دور کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کو پاکستان کی طرف سے مثبت اشارے مل رہے ہیں مگر پاکستانی اقدامات امریکی مطالبات کے سامنے ابھی بھی بہت کم ہیں۔ واضح رہے امریکی صدر نے پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کی معاونت کررہا ہے جب کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کو دی جانے والی رقم بھی روک رکھی ہے۔
………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے….سلامتی کونسل اور روس نے ایران مخالف قرارداد ویٹو کردی

بلغراد:(ملت آن لائن) روس نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد ویٹو کردی سلامتی کونسل میں پیش قرارداد میں ایران پر دباؤ ڈالا گیا تھا کہ وہ یمن میں حوثیوں کو میزائل کی فراہمی روکنے میں ناکام رہا ہے۔ قرار داد برطانیہ کی جانب سے پیش کی گئی تھی، کل 15 ملکوں میں سے 11 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، روس اور بولیویا نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا جبکہ چین اور قازقستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تاہم روس نے اسے ویٹو کر دیا، روسی سفیر واسیلی بینزیا نے کہا کہ برطانیہ کی جانب سے تیار کردہ اس دستاویز میں پیش کی جانے والی تفصیلات کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ دوسری جانب سلامتی کونسل نے یمن میں جنگ بندی کے حوالے سے پیش کردہ قرارداد کو منظور کر لیا، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں بھی ایرانی عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مبجور نہیں کر سکیں اور نہ ہی ایرانی عوام اور حکومت کو ایک دوسرے سے الگ کر سکیں، سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں ایرانی عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ کا پرامن ترین ملک ہے، ایرانی قوم ہماری آزادی، سربلندی اور فخر کا مظہر ہیں، نیٹ نیوز کے مطابق روس کی طرف سے قرارداد ویٹو ہونے کے بعد امریکا نے دھمکی دی ہے کہ وہ یک طرفہ طور پر ایران کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے۔