خبرنامہ انٹرنیشنل

پاکستان سے محبت کاجرم ، مطیع الرحمان کی پھانسی کی تیاریاں مکمل

ڈھاکہ(آئی این پی)بنگلہ دیشی حکومت نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مولانا مطیع الرحمان کو پھانسی کی تیاریاں مکمل کرلیں، مولانا مطیع الرحمان کی پھانسی کے مقام کو بھی تبدیل کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان سے محبت کے جرم میں بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کیامیرمطیع الرحمان نظامی کو پھانسی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ مولانا مطیع الرحمان کو کسی بھی وقت تختہ دار پر لے جایا جاسکتا ہے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق مولانا مطیع الرحمان کی پھانسی کی جگہ بھی تبدیل کردی گئی ہے۔ مولانا مطیع الرحمان کو کشمیرپور جیل سے ڈھاکا جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی حکومت نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمان نظامی کی سزائے موت کے خلاف نظر ثانی درخواست خارج ہونے پر پاکستانی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے وزیرمملکت محمد شہریار عالم نے اپنے بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمان نظامی کی سزائے موت کے خلاف نظر ثانی درخواست خارج ہونے کے خلاف پاکستانی اعتراضات کو مسترد کر کے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے اندرونی معاملات سے دور رہے ۔ محمد شہریار عالم کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش اپنے اندرونی معاملات پر کسی بھی غیر ملکی تشویش کا خیر مقدم نہیں کرے گا۔ہم نے اس بارے میں انہیں بار بار یہ یاد دلایا لیکن وہ ہر ایک ہی بات بار بار کرنا چاہتے ہیں ۔واضح رہے کہ پاکستان نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمان نظامی کی سزائے موت کے خلاف نظر ثانی درخواست خارج ہونے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔