خبرنامہ انٹرنیشنل

پاکستان میں انسدادِ دہشت گردی کے نئے قانون بارے علم نہیں ہے،امریکہ

پاکستان میں

پاکستان میں انسدادِ دہشت گردی کے نئے قانون بارے علم نہیں ہے،امریکہ

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے کہاہے کہ پاکستان میں انسدادِ دہشت گردی کے نئے قانون بارے علم نہیں ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کے محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوریٹ سے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں پوچھا گیا کہ پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے نئے قانون سے متعلق کیا رائے ہے؟ جس پر انہوں نے واضح کیا کہ انہیںمذکورہ قانون کے بارے میں معلومات نہیں ہے۔خیال رہے کہ صدر ممنون حسین کی جانب سے انسدادِ دہشت کردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کرتے ہوئے آرڈیننس جاری کردیا گیا جس کے مطابق اب اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل (یو این ایس سی) کی فہرست میں شامل کالعدم تنظیموں، دہشت گردوں اور مطلوب افراد کے خلاف پاکستان میں بھی کارروائی کی جاسکے گی۔
……………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے…ٹرمپ کی خاتون سے ٹرمپ ٹاور میں دست درازی کی تردید

واشنگٹن(ملت آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خاتون سے ٹرمپ ٹاور میں دست درازی کی تردید کردی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ ایسا کام کھلم کھلا کون کرتا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ ٹاور میں کام کرنے والی خاتون کے ساتھ دست درازی کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔راچل کروکس نے ایک میڈیا ٹاک میں کہا تھا کہ وہ 2006ٹرمپ ٹاور میں سیکریٹری آفیسر کام کرتی تھیں ۔ان کی ٹرمپ سے ملاقات ٹاور کے 24ویں فلور پر ہوئی ،جب وہ لفٹ کے پاس کھڑی تھیں تو ٹرمپ اپنے دوستوں کے ہمراہ آئے اور میرے بارے میں غلط جملے کہے، اس کے بعد انہوں نے میرے ساتھ دست درازی کی۔ایک اخبار کے مطابق کروکس نے یہ واقعہ امریکی صدارتی انتخابات سے چند مہینے پہلے بھی واضح کیا تھا تاہم ٹرمپ نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ میں کروکس سے کبھی نہیں ملا ، میڈیا میرے بارے میں غلط خبریں شائع کررہا ہے ، ٹاور میں کیمرے لگے ہوئے ہیں ، پبلک پلیس میں ایسا کون کرتا ہے ۔
ٹرمپ کی خاتون سے ٹرمپ ٹاور میں دست درازی کی تردید