جنیوا ۔ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں بارے ادارہ ( یو این ایچ سی آر ) نے کہا ہے کہ پاکستان میں قیام پذیر افغان مہاجرین کے ہاں ہر سال 60 ہزار بچے پیدا ہوتے ہیں ۔ یو این ایچ سی آر کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق 2010 سے لے کر اب تک پیدا ہونے والے تقریباً ایک لاکھ بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن بھی نہیں کروائی گئی جس کی وجہ مہاجرین میں پیدائشی سرٹیفکیٹ کی ضرورت واہمیت بارے میں آگاہی نہ ہونا ہے ۔ پناہ گزینوں بارے عالمی ادارہ 2002 سے لے کر اب تک تقریباً 38 لاکھ افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں ان کی معاونت کر چکاہے۔