خبرنامہ انٹرنیشنل

پاکستان نےکبھی را کی سرگرمیوں کےثبوت نہیں دئیے،افغان صدر

کابل /اسلام آباد (آئی این پی) افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام سے ان کی متعدد ملاقاتیں ہوئی ہیں لیکن کسی نے بھی اس الزام کا ثبوت فراہم نہیں کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘افغانستان میں پاکستان کے خلاف کام کررہی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ کسی دہشت گرد گروہ کی سرپرستی نہیں کریں گے۔ اداروں کو غیر ریاستی عناصر کے طور پر استعمال نہیں کریں گے۔