خبرنامہ انٹرنیشنل

پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دیکر بے وقوفی کی، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دیکر بے وقوفی کی، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا:(ملت آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران اسلام آباد کو 33 ارب ڈالر امداد دیکر بے وقوفی کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سال 2018 کا پہلا ٹوئٹ ہی پاکستان سے متعلق کیا جس میں انہوں نے ایک بار پھر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ امریکا نے پاکستان کو گزشتہ 15 سالوں کے درمیان 33 ارب ڈالر امداد دیکر بے وقوفی کی جبکہ بدلے میں پاکستان نے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا، اور ہمارے رہنماؤں کو بے وقوف سمجھا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مزید کہا کہ ہم افغانستان میں جن دہشت گردوں کو تلاش کرتے ہیں پاکستان انہیں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے، لیکن اب مزید نہیں۔

………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…فضائی حملہ، سینئر طالبان رہنما مولوی مسرور ہلاک

کابل:(ملت آن لائن) افغان صوبے ہلمند میں فضائی حملوں میں خودکش حملوں کا انچارج سینئر طالبان رہنما اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ مارا گیا۔ اتوار کی شام جنوبی ہلمند میں فضائی حملے کیے گئے جس میں سینئر طالبان رہنما مولوی احمد مسرور مارا گیا۔ مولوی احمد مسرور طالبان کا سینئر رہنما اور خودکش حملوں کا انچارج تھا جب کہ حملوں میں مزید 15 افراد ہلاک ہوئے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مقامی حکام کا کہنا ہےکہ ضلع گریشک میں ہونے والے فضائی حملوں میں مولوی مسرور کے علاوہ مزید 2 سینئر طالبان رہنما ہلاک ہوگئے۔ صوبائی حکومت کے میڈیا آفس نے ہلمند کے علاقے شورکئی میں فضائی حملوں کی تصدیق کردی۔ دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق صوبے ننگر ہار میں بھی فورسز نے آپریشن کیا جس میں کالعدم داعش کے 11 جنگجو مارے گئے۔