خبرنامہ انٹرنیشنل

پاکستان کیساتھ ایک بار پھر کام کرنیکی کوشش کریں گے، امریکی وزیردفاع

پاکستان کیساتھ ایک بار پھر کام کرنیکی کوشش کریں گے، امریکی وزیردفاع

واشنگٹن(ملت آن لائن)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا ہےکہ امریکا افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کی کوشش کرے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آرمڈ سروسز کمیٹی میں بریفنگ کے دوران امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ اس سے قبل کہ صدر ٹرمپ پاکستان کی جانب سے جنگجوؤں کی مبینہ معاونت کے حوالے سے کوئی اقدام تجویز کریں، امریکا افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کی کوشش کرے گا۔

جیمز میٹس نے کہا کہ ہماری بہترین کوششوں کے باوجود بھی یہ اسٹریٹجی ناکام ہوتی ہے تو اس صورت میں صدر ٹرمپ ضروری اقدامات کے حوالے سے فیصلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نیٹو کا غیر اتحادی درجہ ختم کرنے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ جنگجوئوں کو پاکستان کی حمایت اور مدد حاصل ہے۔