خبرنامہ انٹرنیشنل

پاکستان کی تاریخ کا پہلا خواجہ سرا نیوز کاسٹر ،کس چینل پر

پاکستان کی تاریخ

پاکستان کی تاریخ کا پہلا خواجہ سرا نیوز کاسٹر ،کس چینل پر

اسلام آباد(ملت آن لاائن) پاکستان میں اب خواجہ سرائوں نے بھی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھ دیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا نیوز کاسٹر متعارف کرادیا گیا ہے جو نجی چینل کوہ نور ٹی وی پر خبریں پڑھا کرے گا،معاویہ ملک نامی خواجہ سرا اب باعزت طریقے سے نہ صرف اپنا روزگار کمائے گا بلکہ اس کی آمد ٹی وی چینل کی ریٹنگ میں بھی اضافے کا سبب بنے گی۔واضح رہے کہ کوہ نور ٹی وی چینل یوم پاکستانپرگزشتہ روز ری لانچ کیا گیا ہے جس کے ڈائریکٹر نیوز سینئر صحافی بلال اشرف ہوں گے۔ چینل کی ٹیم کی جانب سے خواجہ سرا نیوز کاسٹر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مہم بھی چلائی گئی اور ٹوئٹر پر #راستہ _دیجیئے کے نام سے ہیش ٹیگ بھی بنایا گیا۔معاویہ ملک کو پاکستان کے دیگر قومی ٹی وی چینلز کے نیوز کاسٹرز نے بھی خوش آمدید کہا ۔نیوز کاسٹرز نے نہ صرف معاویہ ملک کی حوصلہ افزائی کی بلکہ چینل انتظامیہ کے اقدام کو بھی خوب سراہا ہے۔