خبرنامہ انٹرنیشنل

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں افغان مہاجرین کا کوئی کیمپ واقع نہیں،اقوام متحدہ

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں افغان مہاجرین کا کوئی کیمپ واقع نہیں،اقوام متحدہ

نیویارک(ملت آن لائن) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں افغان مہاجرین کا کوئی کیمپ واقع نہیں ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یواین ایچ سی آر کے ایک ترجمان نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ اس مقام کی تصاویرکے تجزیے سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہاں کوئی مہاجر کیمپ نہیں تھا۔ترجمان کے مطابق اس وقت پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کی تعداد ایک اعشاریہ چار ملین بنتی ہے۔ تاہم غیر سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی تعداد سات لاکھ تک ہو سکتی ہے۔

……………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…اسلامی تعلیمات کے فروغ میں مددفراہم کریں گے، روسی صدر

ماسکو(این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ ان کی حکومت روس میں اسلامی تعلیمات کے فروغ میں مددفراہم کرے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس کے جنوب مغربی شہر قازان میں مسلمان علماء کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں صدر پوٹن نے کہا کہ دین اسلام اور اسلامی رسم وروایات روس کی ثقافت کا اٹوٹ انگحصہ ہے اور ان کی حکومت روسی مسلمانوں کو دیگر مذاہب کے ماننے والے شہریوں سے جدا نہیں سمجھتی ہے۔صدر پوٹن نے انتہاپسندی کے خلاف جدوجہد میں مسلم علماء کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ روسی حکومت اسلام کی اصل تعلیمات کے ترویج کی خاطر اسلامی لٹریچر اور تحقیق کے فروغ کے لئے بین الجامعات شراکت داری قائم کرے گی۔