خبرنامہ انٹرنیشنل

پاکستان ہمارے حقوق کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے: وی کے سنگھ

نئی دہلی (ملت + آئی این پی) بھارت کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کو حاصل حقوق کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وی کے سنگھ نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیا سبھا کو تحریری جواب میں بتایا کہ بھارت چھپن سال پرانے معاہدے سے مستقل جڑا ہوا ہے۔ پاکستان سے بھی امید کرتے ہیں کہ وہ معاہدے کے تحت بھارت کے جائز حقوق کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں یک طرفہ طور پر نہ تو ترمیم کی جاسکتی ہے اور نہ اسے بدلا جاسکتا ہے۔