خبرنامہ انٹرنیشنل

پاک بھارت مذاکرات سے کلبھوشن کی جان بچ سکتی ہے: مانی شنکر

نئی دہلی (ملت آن لائن + آئی این پی) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رکن اور سابق وزیر مانی شنکر نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات سے کلبھوشن یادیو کی جان بچ سکتی ہے۔بھارتی اخبار کو انٹر ویو میں مانی شنکر کا کہنا تھا بھارت کو پاکستان سے مذاکرات کے لئے سگنلز دینے ہوں گے کیونکہ پاک بھارت مذاکرات سے کلبھوشن یادیو کی جان بچ سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری رہتے تو کلبھوشن کو سزا نہ ہوتی۔مانی شنکر کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارت کے پاس بھی کلبھوشن یادیو جیسا قیدی ہو تو پاکستان سے ڈیل ہو سکتی ہے جب کہ کلبھوشن یادیو کا کیس لڑنے کے لئے پاکستان میں عاصمہ جہانگیر یا اعتزاز احسن جیسے وکلا کی خدمات حاصل کی جائیں۔