خبرنامہ انٹرنیشنل

پاک بھارت کشیدگی خطے کے مفاد میں نہیں‘ امریکہ

پاک بھارت کشیدگی

پاک بھارت کشیدگی خطےکےمفاد میں نہیں‘ امریکہ

واشنگٹن :(ملت آن لائن) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے ایل او سی پر کشیدگی ختم کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدرنوئیرٹ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی خطے کے مفاد میں نہیں ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، پاک بھارت کشیدگی کا بغورجائزہ لے رہے ہیں۔ ہیدرنوئیرٹ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پرکشیدگی ختم کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت کومل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلےکوپاکستان سے زیادہ کوئی نہیں سمجھتا، یقین ہے پاکستان دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرسکتا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی وزیردفاع جیمز میٹس پاکستانی ہم منصب کومطالبات سے آگاہ کرچکے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سوئٹزرلینڈ کے شہرڈیووس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا جواب دینے کی صلاحیت ہے۔
ایل او سی پربھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 شہری شہید
یاد رہے کہ 21 جنوری کو بھارتی فوج کی جانب سے نکیال سیکٹرپر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس سے خاتون سمیت 2 افراد شہید جبکہ 6 ماہ کی بچی اور 2 خواتین شدید زخمی ہوگئیں تھیں۔